Saturday 5 April 2014

Mera Sultan Pakistani Drama Download

Are You Viewer Of The Drama Mera Sultan?
and want to watch mera sultan or even want to save this for forever?
So we Will help out You here that how You Can find And
Watch all the episodes of your Favourite Drama Mera Sultan.

mera sultan
Mera Sultan Drama

Do you Want To watch Mera Sultan online ?

If you want to watch the Drama Serial mera sultan online so Just Go to.
www.Dailymotion.com And In search Box Write: Drama Mera Sultan
And Also mention the episode number in search.
So You will see that almost All the Episode display bellow and you can click on the link to watch your required episode.

or

Do You Want To Download Mera Sultan all episodes?

To Download this Drama you need first To install the IDM Internet Download Manager.
after downloading and installing the IDM 
open your Mozilla Firefox Browser and go follow the above process to watch the required episode.
and now when the dailymotion will play the video IDM will display A small box with name "download" Just Click on the small box your downloading of mera sultan will be start.
So get You Drama And enjoy with it and pray for me.



Friday 10 January 2014

QMobile Presents --"QTab X50"--Its Time To TAB


دوستو! کیو موبائیل اب ایک اور قدم آگے
پاکستان کا سب سے زیادہ سیلنگ برانڈ کیو موبائیل اب پیش کرتا ہے وقت کی ضرورت کے پیش نظر مِڈ رینج ٹیبلٹ۔۔جی ہاں


مزے کی بات یہ ہے کہ اسکا ڈئزائن بہت عمدہ ہے


یہ ٹیب انڈرائیڈ فور پوائنٹ ٹو جیلی بین سے مزین ہے۔اس کے علاوہ کواڈ کور پراسیسنگ سپیڈ،آٹھ انچ کی ایچ ڈی ایل سی ڈی ٹچ سکرین،سولہ جی بی انٹرنل سٹوریج، ایک جی بی ریم اور پانچ میگا پکسلز کیمرا یقیناً اس کو دیدہ زیب بنا دے گا

Features:

Nokia Is Going To Release Its Android Based Smart Phone


انتہائی قابل اعتبار ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ نوکیا اینڈروئیڈ پر مبنی فون لانچ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔ یہ لانچ 2014ء میں ہی متوقع ہے۔ 
evleaks 
نامی ویب سائٹ جو خفیہ خبریں شائع کرنے کے حوالے سے مشہور ہے، نے 2 تصاویر بھی جاری کی ہیں جو مبینہ طور پر نوکیا کے اینڈروئیڈ فون کی ہیں۔ اس اینڈروئیڈ فون کا کوڈ نیم
Normandyہے۔ یہ فون بالکل نوکیا کے لومیا ونڈوز فون جیسا ہی ہے اور اس میں بھی پولی کاربونیٹ سے بنے رنگ برنگے کور استعمال کئے گئے ہیں۔


مائیکروسافٹ نے چند ماہ پہلے ہی نوکیا کو خرید لیا تھا اور یہ خریداری 2014ء کے اوائل میں مکمل ہورہی ہے۔ اس بات کو اگر مدنظر رکھا جائے تو نوکیا کا گوگل اینڈروئیڈ پر مبنی فون بنانا ایک اچھنبے کی بات معلوم ہوتی ہے۔ تاہم گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گرم تھیں کہ نوکیا دیگر کمپنیوں کے دیکھا دیکھی، اینڈروئیڈ فون پر کام کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے نوکیا کو مائیکروسافٹ ونڈوز فون پر مبنی اسمارٹ فون بنانے کے لئے ایک خطیر رقم دی ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ خبریں تواتر سے آتی رہیں کہ نوکیا اینڈروئیڈ فون بنانے میں مصروف ہے۔ نوکیا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مائیکروسافٹ کی اس کوشش کہ ونڈوز فون کے سستے ورژن بھی مارکیٹ میں متعارف کئے جائیں، سے کوئی خاص خوش نہیں تھا۔ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں نوکیا مات کھا چکا ہے لیکن سستے فونز کے معاملے میں ابھی بھی نوکیا کے پاس مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ ہے اور نوکیا کے چھوٹے فون خاصے مقبول ہیں۔ نوکیا کا خیال ہے کہ سستے فون بنانے کے لئے ونڈوز فون کے مقابلے میں اینڈروئیڈ زیادہ بہتر ہے۔ کیونکہ ونڈوز فون کے لئے درکار ہارڈ ویئر ضروریات پوری کرتے کرتے فون ’’سستا‘‘ نہیں رہتا۔ تاہم حال ہی میں ٹینگو اپ ڈیٹ کے بعد ونڈوز فون کے لئے درکار ہار ڈ ویئر ضروریات میں کمی آئی ہے اور اسی کے نتیجے میں نوکیا کچھ سستے ونڈوز فون بھی مارکیٹ میں پیش کرنے میں کامیاب ہوا۔

Sunday 29 December 2013

Juice Defender Ultimate (Increase Android Battery Life By 4X)


السلام علیکم
دوستو جیسا کہ آپ جان چُکے ہونگے کہ انڈرائیڈ میں بیٹری ٹائمنگ کا کتنا بڑا پرابلم ہے
اسکی مین وجہ ہے انڈرائیڈ میں ہمہ وقت اپلیکشنز اور دیگر پراسس کا بیک گراونڈ میں چلتے رہناایک اچھے سمارٹ فون کیلئے ان پراسس کا چلنا نہایت ضروری ہے
لیکن ہمارے ہاں جہاں تھری جی،جی پی ایس وغیرہ کی سہولت اتنی اچھی نہیں،ان پراسس اور ان سے ریلیٹڈ ایپس کا بند ہو جانا یا چلتے رہنا ایک ہی بات ہے۔تو کیوں نہ ان کو بند کر دیا جائے۔
ان کے بند ہونے سے آپ کے فون پر سے خاطر خواہ لوڈ کم ہوگا،اور آپ کے فون کی ایکٹوٹی آپ کے استعمال کے لحاظ سے بھی مناسب رہے گی،جس سے بیٹری بیک اپ میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہےاس وقت مارکیٹ میں بہت سی پیڈ اور فری ایپس اس مقصد کیلئے دستیاب ہیں جن کا کام کرنے کا طریقہ ایک ہی ہے۔ان میں جوس ڈیفنڈر نامی ایپ کو یوزرز کی تسلی بخش رپورٹ ملی ہے۔لہذا آپ کیلیے آج وہی حاضر ہے


مارکیٹ میں اس کے مختلف ورژنز دستیاب ہیں۔جو سب سے مہنگا اور قابل تعریف ہے وہ ہے الٹیمیٹ ورژن
جو کہ پاکستانی کرنسی میں سات سو روپوں کا ہے
لیکن یہاں پر آپکو بالکل مفت فراہم کیا جائے گااس کے انسٹال کرنے کا طریقہ ذرا سا ٹیکنیکل ہے
وہ سمجھ لیں
سب سے پہلے آپ جوس ڈیفنڈر کا فری ورژن مارکیٹ سے یا دئے گئے لنک سے ڈاونلوڈ کر کے انسٹال کریں
مارکیٹ لنک | میڈیا فائر

فری ورژن کی انسٹالیشن کے بعد آپ نے اس اوپن نہیں کرنا۔اب آپ نے یہاں سے الٹیمیٹ فائل ڈاونلوڈ کر کے انسٹال کر لینی ہے
میڈیا فائر ذپی شئیر |

اب اسے اوپن کر لیں،یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں یہ اب الٹیمیٹ میں تبدیل ہو گیا ہے


فری ورژن + الٹیمیٹ ورژن میڈیا فائر

اب اس میں سے اپنی پسند کا موڈ سلیکٹ کریں اور چند ہی دنوں میں فرق دیکھیے اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
اللہ حافظ

Friday 27 December 2013

Win To Flash-Make Your USB Bootable Easily


یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کی عام دستیابی سے سی ڈی اور ڈی وی ڈیز کا استعمال ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اب آپ باآسانی ونڈوز بھی یو ایس بی سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ ڈی وی ڈی اسکریچ پڑنے سے جلد خراب ہو جاتی ہے لیکن یو ایس بی کے استعمال سے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ونڈوز انسٹالیشن فائلز کو یو ایس بی میں منتقل کرنے کے لیے ’’ون ٹو فلیش‘‘ سافٹ ویئر موجود ہے۔ یہ سافٹ ویئر ونڈوز کی ڈی وی ڈی یا سی ڈی سے تمام فائلز کو مکمل طور پر یو ایس بی میں منتقل کر دیتا ہے اس کے علاوہ یو ایس بی کو بوٹ ایبل بھی بنا دیتا ہے تاکہ آپ باآسانی ونڈوز انسٹال کر سکیں۔



نام سافٹ وئیر: وِن ٹو فلیش
ایویلبلٹی: فری وئیر
کمپیٹبلٹی: ونڈوز ایکس پی-ونڈوز وذٹا-ونڈوز سیون-ونڈوز ایٹ
سائز: |آنلائن انسٹالر: دو سو کے بی |آفلائن انسٹالر بتیس ایم بی

ڈاونلوڈ
آنلائن انسٹالر: میڈیا فائر | ڈیویلپر سائٹ |  آفلائن انسٹالر



طریقہ کار
اس کے لئے(اوبوئیسلی) آپ کے پاس مندرجہ ذیل اشیاء ہونی چاہیئے
٭یو ایس بی(کم سے کم چار جی بی)۔
٭مطلوبہ ونڈوز کی آئی ایس اوفائل

سب سے پہلے مطلوبہ سافٹ وئیر کو ڈاونلوڈ کرنے کے بعد انسٹال کر لیں
جس یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو بوٹ ایبل بنانا چاہتے ہیں، اسے پی سی میں پلگ ان کریں اور سافٹ وئیر کو رن کریں
باقی کا پروسیجر سکرین شاٹ میں ملاحظہ کریں




















یو ایس بی بوٹ ایبل بن جانے کے بعد آپکو یو ایس بی کا آئیکون کچھ یوں نظر آئے گا؎


اور اسکے اندر کے اجزاء کچھ یوں