Saturday 2 November 2013

Tekken 3 & other Playstation Games on Android



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے اور صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ 
پلے سٹیشن گیم ٹیکن 3 نے جس قدر مقبولیت حاصل کی شاید ہی کبھی کسی اور پلے سٹیشن گیم نے اتنی مقبولیت حاصل کی ہو۔ میں ایچ ٹی سی سینسیشن استعمال کرتا ہوں یہ بہت ہیوی گیمز باآسانی چلا دیتا ہے اسی سوچ کے تحت کچھ دن پہلے خیال آیا کہ اتنے اچھے گرافکس والی گیمز چل جاتی ہیں تو یقیناً ٹیکن تھری بھی چلے گی۔ لیکن گوگل پلے سٹور سے سرچ کرنے پر ٹیکن تھری گیم نہیں ملی۔ 
لہذٰا انٹرنیٹ پر سرچنگ شروع کی تو کچھ فورمز پر ٹیکن تھری اینڈرائڈ میں چلانے کے حوالے سے کچھ ٹرکس اور ساٹ وئیرز دیکھنے کو ملے۔ ٹرائی کیا تو ٹیکن تھری چل پڑی۔۔ لیکن بیحد سلو۔۔ کریکٹرز آہستہ آہستہ سے موو ہو رہے تھے۔ بالکل بھی مزہ نہیں آیا۔ لیکن خیر ہمت نہیں ہاری ۔ میں نے پلےسٹیشن کی آفیشل سائٹ جب موبائل میں اوپن کی تو سائٹ کے ٹاپ پر اینڈرائڈ موبائل کے حوالے سے پلے سٹیشن کی آفیشل ایپلیکیشن "ایف پی ایس ای2" کا حوالہ موجود تھا۔ جہاں پر اتنے دوسرے رومز جیسا کہ میم 32 یا پھر نیو ڈرائڈ وغیرہ وہاں پر سوچا ایک یہ بھی صحیح۔ تو دوستو باتیں بہت ہوگئیں اب اس کے طریقہ کار کی طرف آتے ہیں۔ 
۔
٭پلے سٹیشن گیمز روم "ایف پی ایس ای2" ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں۔ 


(نوٹ: یہ ایپلیکیشن شیئر ویئر ہے جِس کی قیمت 8ڈالر سے زاید ہے، لیکن اوپر دئیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کرکے موبائل میں کاپی کرکے انسٹال کریں ایسے پرچیز نہیں کرنی پڑے گی، یا پھر امیزن ایپ سٹور پر جہاں پر اکاؤنٹ بنانے سے آپ روزانہ ایک پیڈ ایپلیکیشن فری ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں وہاں سے کرسکتے ہیں )
٭بائیوس فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔


٭پلے سٹیشن کی ویب سائٹ سے ٹیکن تھری پلے سٹیشن گیم سی ڈی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور انہیں ایکسٹرکٹ کرلیں۔ یہ تقریباً چار یا پانچ "بِن" ایکسٹنشن والی فائلز ہوں گی۔ جنہیں امیج فائلز کہا جاتا ہے۔

٭٭٭

٭ڈاؤن لوڈ کردہ فائلز کو اپنے سیل فون میں کسی ایک فولڈر میں سٹور کریں۔
٭ٹیکن تھری 3 گیمز فائلز کو ایکسٹرکٹ کریں
٭ایف پی ایس ای سافٹ وئیرانسٹال کریں اور رن کریں۔ اور ایزی موڈ سیلیکٹ کریں۔
٭ایف پی ایس ای میں پہلے بائیوس فائل سیلیکٹ کریں۔ 
٭اب ایف پی ایس ای میں لوڈ گیم کی آپشن استعمال کرتے ہیں ٹیکن تھری سی ڈی امیجز میں سے پہلی یا چوتھی فائل سیلیکٹ کریں۔۔ 
لیں جناب آپ کی ٹیکن تھری گیم لوڈ ہوچکی ہے۔ گیم پیڈ اگر ورک نا کرے۔ مطلب اگر بٹن ورک نا کریں اور بٹنوں کے درمیان میں موجود ایک نیچے کی طرف تیر کا نشان دکھائی دے گا اس پر ٹچ کریں۔ گیم پیڈ بٹنز میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ پھر بھی ورک نا کرے تو ایک بار پھر ٹچ کریں۔ آپ کا گیم پیڈ ورک کرنے لگے گا۔

اسی طرح آپ باقی پلے سٹیشن1 گیمز بھی اس سافٹ وئیر کی مدد سے اپنے سیل فون میں چلا سکتے ہیں ۔ جو پلے سٹیشن گیمز اس سافٹ وئیر کی بدولت آپ کے سیل میں چل سکتی ہیں ان کی لسٹ آپ کو پلے سٹیشن سائٹ پر پلے سٹیشن 1 گیمز کیٹگری میں مل سکتی ہے۔۔ شُکریہ

نوٹ: یہ سافٹ وئیر اور ٹیکن تھری کم از کم ڈوئل کور پروسیسر والے سیل فونز کے لیے کارگر ہے اس سے کم پروسیسر کے حامل سیل فونز میں یہ اٹک اٹک کر چلے گی
میرے پاس ایچ ٹی سی سینسیشن اور اور بھائی کے پاس سام سنگ گلیکسی ایس تھری ہے دونوں پر یہ گیم ٹرائی کر چکا ہوں ایچ ٹی سی سینسیشن پر فاسٹ اینڈ سمودھ چلتی ہے جبکہ گلیکسی ایس تھری پر اکثر سلو ہوجاتی ہے۔ 
٭ گیم آڈیو ہر مرتبہ ورک نہیں کرتی۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایپلیکیشن لوڈ کرنے کے بعد 5،6 منٹس تک آڈیو چلتی ہے اس کے بعد بند ہوجاتی ہے۔ اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ 
یہ گیم چونکہ آفیشلی اینڈرائڈ گیم نہیں پلے سٹیشن گیم ہے اس لیے شاید موبائل ہاڈوئیرز کو ٹھیک طرح سے سپورٹ نہیں کرپاتی جس کی وجہ سے آڈیو والا بگ سامنے آتا ہے۔ اس لیے کا کوئی سلیوشن نہیں ہے۔

تحقیق و تحریر:عبدالمالک

2 comments: