یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کی عام دستیابی سے سی ڈی اور ڈی وی ڈیز کا استعمال ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اب آپ باآسانی ونڈوز بھی یو ایس بی سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ ڈی وی ڈی اسکریچ پڑنے سے جلد خراب ہو جاتی ہے لیکن یو ایس بی کے استعمال سے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ونڈوز انسٹالیشن فائلز کو یو ایس بی میں منتقل کرنے کے لیے ’’ون ٹو فلیش‘‘ سافٹ ویئر موجود ہے۔ یہ سافٹ ویئر ونڈوز کی ڈی وی ڈی یا سی ڈی سے تمام فائلز کو مکمل طور پر یو ایس بی میں منتقل کر دیتا ہے اس کے علاوہ یو ایس بی کو بوٹ ایبل بھی بنا دیتا ہے تاکہ آپ باآسانی ونڈوز انسٹال کر سکیں۔
نام سافٹ وئیر: وِن ٹو فلیش
ایویلبلٹی: فری وئیر
کمپیٹبلٹی: ونڈوز ایکس پی-ونڈوز وذٹا-ونڈوز سیون-ونڈوز ایٹ
سائز: |آنلائن انسٹالر: دو سو کے بی |آفلائن انسٹالر بتیس ایم بی