Friday, 27 December 2013

Win To Flash-Make Your USB Bootable Easily


یو ایس بی فلیش ڈرائیوز کی عام دستیابی سے سی ڈی اور ڈی وی ڈیز کا استعمال ختم ہوتا جا رہا ہے۔ اب آپ باآسانی ونڈوز بھی یو ایس بی سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ ڈی وی ڈی اسکریچ پڑنے سے جلد خراب ہو جاتی ہے لیکن یو ایس بی کے استعمال سے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ونڈوز انسٹالیشن فائلز کو یو ایس بی میں منتقل کرنے کے لیے ’’ون ٹو فلیش‘‘ سافٹ ویئر موجود ہے۔ یہ سافٹ ویئر ونڈوز کی ڈی وی ڈی یا سی ڈی سے تمام فائلز کو مکمل طور پر یو ایس بی میں منتقل کر دیتا ہے اس کے علاوہ یو ایس بی کو بوٹ ایبل بھی بنا دیتا ہے تاکہ آپ باآسانی ونڈوز انسٹال کر سکیں۔



نام سافٹ وئیر: وِن ٹو فلیش
ایویلبلٹی: فری وئیر
کمپیٹبلٹی: ونڈوز ایکس پی-ونڈوز وذٹا-ونڈوز سیون-ونڈوز ایٹ
سائز: |آنلائن انسٹالر: دو سو کے بی |آفلائن انسٹالر بتیس ایم بی

ڈاونلوڈ
آنلائن انسٹالر: میڈیا فائر | ڈیویلپر سائٹ |  آفلائن انسٹالر



طریقہ کار
اس کے لئے(اوبوئیسلی) آپ کے پاس مندرجہ ذیل اشیاء ہونی چاہیئے
٭یو ایس بی(کم سے کم چار جی بی)۔
٭مطلوبہ ونڈوز کی آئی ایس اوفائل

سب سے پہلے مطلوبہ سافٹ وئیر کو ڈاونلوڈ کرنے کے بعد انسٹال کر لیں
جس یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو بوٹ ایبل بنانا چاہتے ہیں، اسے پی سی میں پلگ ان کریں اور سافٹ وئیر کو رن کریں
باقی کا پروسیجر سکرین شاٹ میں ملاحظہ کریں




















یو ایس بی بوٹ ایبل بن جانے کے بعد آپکو یو ایس بی کا آئیکون کچھ یوں نظر آئے گا؎


اور اسکے اندر کے اجزاء کچھ یوں



No comments:

Post a Comment