Pak IT Point is a free blog have a great data about free software downloads,ways to earn money,how to earn money online,urdu novels,urdu books,tricks and tips,photoshop elements,free full games,photo shop tutorials,photo shop tutorial
Friday, 10 January 2014
Nokia Is Going To Release Its Android Based Smart Phone
انتہائی قابل اعتبار ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ نوکیا اینڈروئیڈ پر مبنی فون لانچ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔ یہ لانچ 2014ء میں ہی متوقع ہے۔
evleaks
نامی ویب سائٹ جو خفیہ خبریں شائع کرنے کے حوالے سے مشہور ہے، نے 2 تصاویر بھی جاری کی ہیں جو مبینہ طور پر نوکیا کے اینڈروئیڈ فون کی ہیں۔ اس اینڈروئیڈ فون کا کوڈ نیم
Normandyہے۔ یہ فون بالکل نوکیا کے لومیا ونڈوز فون جیسا ہی ہے اور اس میں بھی پولی کاربونیٹ سے بنے رنگ برنگے کور استعمال کئے گئے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے چند ماہ پہلے ہی نوکیا کو خرید لیا تھا اور یہ خریداری 2014ء کے اوائل میں مکمل ہورہی ہے۔ اس بات کو اگر مدنظر رکھا جائے تو نوکیا کا گوگل اینڈروئیڈ پر مبنی فون بنانا ایک اچھنبے کی بات معلوم ہوتی ہے۔ تاہم گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گرم تھیں کہ نوکیا دیگر کمپنیوں کے دیکھا دیکھی، اینڈروئیڈ فون پر کام کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے نوکیا کو مائیکروسافٹ ونڈوز فون پر مبنی اسمارٹ فون بنانے کے لئے ایک خطیر رقم دی ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ خبریں تواتر سے آتی رہیں کہ نوکیا اینڈروئیڈ فون بنانے میں مصروف ہے۔ نوکیا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مائیکروسافٹ کی اس کوشش کہ ونڈوز فون کے سستے ورژن بھی مارکیٹ میں متعارف کئے جائیں، سے کوئی خاص خوش نہیں تھا۔ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں نوکیا مات کھا چکا ہے لیکن سستے فونز کے معاملے میں ابھی بھی نوکیا کے پاس مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ ہے اور نوکیا کے چھوٹے فون خاصے مقبول ہیں۔ نوکیا کا خیال ہے کہ سستے فون بنانے کے لئے ونڈوز فون کے مقابلے میں اینڈروئیڈ زیادہ بہتر ہے۔ کیونکہ ونڈوز فون کے لئے درکار ہارڈ ویئر ضروریات پوری کرتے کرتے فون ’’سستا‘‘ نہیں رہتا۔ تاہم حال ہی میں ٹینگو اپ ڈیٹ کے بعد ونڈوز فون کے لئے درکار ہار ڈ ویئر ضروریات میں کمی آئی ہے اور اسی کے نتیجے میں نوکیا کچھ سستے ونڈوز فون بھی مارکیٹ میں پیش کرنے میں کامیاب ہوا۔
Labels:
android zone
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
good blog
ReplyDeleteSidra Khan